اردو

urdu

ETV Bharat / city

بی جے پی کی تیسری فہرست جاری، شیکھامترا کا الیکشن لڑنے سے انکار - جے پی کے لیے عجیب و غریب صورت حال

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی نے آج تیسری فہرست جاری کردی ہے۔ کولکاتا کے چورنگی اسمبلی حلقے سے شیکھامترا کے نام کے اعلان کے بعد انہوں نے الیکشن لڑنے سے انکار کردیا ہے۔

west bengal polls 2021: bjp releases third list of candidates
west bengal polls 2021: bjp releases third list of candidates

By

Published : Mar 18, 2021, 8:03 PM IST

بی جے پی نے مغربی بنگال میں اپنے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کردی ہے۔ جس میں کولکاتا کے مرکزی علاقے چورنگی اسمبلی حلقے سے شیکھا مترا کو امیدوار بنائے جانے کا اعلان کیا ہے۔ مگر شیکھا مترا نے اپنے اگلے قدم سے بی جے پی کو شرمندگی میں ڈالتے ہوئے کہا کہ ان کے امیدوار بننے کی خبر جعلی اور افواہ ہے۔

امیدواروں کی فہرست کے اعلان کے فورا بعد شیکھا مترا نے کہا کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ میں بی جے پی میں شامل نہیں ہوئی ہوں امیدوار ہونے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا جو خبر پھیلائی جارہی ہے وہ غلط ہے، یہ جھوٹ ہے۔ شیکھا نے واضح کیا کہ بی جے پی قائدین نے ان کے نام کا اعلان کرنے سے پہلے ان کی رضامندی نہیں لی۔

خیال رہے کہ شیکھا مترا سابق ریاستی کانگریس کے صدر سومن مترا کی اہلیہ ہیں۔ چند دنوں پہلے انہوں نے کانگریس کی ریاستی صدر کے تئیں ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ خاندانی کانگریسی ہیں، ان کے والد بھی کانگریسی رہے ہیں اور ان کےشوہر بھی کانگریسی ہیں۔ مگر زیادہ دنوں تک وہ بے عزمتی برداشت نہیں کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی کانگریس کے صدر ان کے شوہر کے انتقال کے بعدسے ہی بے عزت کررہی ہے۔ شوبھن مترا کے بیٹے روہن مترا اس وقت ریاستی کانگریس کے جنرل سیکریٹی ہیں۔

کچھ دن قبل شوبھندو ادھیکاری نے کولکاتا میں شیکھا مترا اور روہن متر ا سے ملاقات کی تھی اس کے بعد سے ہی ان کے بی جے پی میں شامل ہونے کی خبر گردش کرنے لگی تھی اور اب شیکھا مترا کے امیدوار بننے سے انکار کے بعد بی جے پی کے لیے عجیب و غریب صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details