اردو

urdu

ETV Bharat / city

بنگال کی سیاست میں بنگلہ بنام ہندی کی لڑائی عروج پر - west bengal politics

مغربی بنگال کی سیاست میں ایک نئی بحث کا آغاز ہو چکا ہے۔ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں لسانیات بھی موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ اب بنگال کی سیاست میں ہندی بنام بنگلہ کی بھی لڑائی شروع ہو چکی ہے۔

west bengal politics over hindi speaking and bengali speaking taking new way
west bengal politics over hindi speaking and bengali speaking taking new way

By

Published : Mar 22, 2021, 10:09 PM IST

بی جے پی پر مسلسل بنگال کی سیاست میں ہندی بولنے والے لوگوں کو فوقیت دینے اور بنگلہ کو نظر انداز کرنے کے الزامات لگ رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ بنگال میں اب بنگلہ بنام ہندی اور باہری بنام مقامی موضوع بحث ہے۔

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں کئی مسئلے موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔ لیکن اب یہ سیاسی لڑائی لسانیات تک پہنچ چکی ہے۔ ترنمول کانگریس کی طرف سے بی جے پی پر بنگلہ زبان کو نظر انداز کرنے اور بنگال کی سیاست میں اپنی پارٹی میں ہندی بولنے والے رہنماؤں کو فوقیت دینے کے الزامات لگ رہے ہیں۔ ترنمول کانگریس کے علاوہ اور کئی مقامی جماعتوں کی طرف سے بھی بنگلہ زبان کے تحفظ پر سوال اٹھائے جارہے ہیں۔ بنگلہ زبان کی تحفظ کے لیے ایک تنظیم 'بنگلہ پکھو' مسلسل مہم چلا رہی ہے۔ بنگال میں بی جے پی کی سیاست کے ساتھ ہی غیر بنگلہ طبقہ کی بڑھتی ہوئے اثر رسوخ کو بنگلہ زبان بولنے والے خود کے لیے خطرے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ ممتا بنرجی نے بھی اپنی تقریر میں گذشتہ کل کہا تھا کہ بی جے پی بنگلہ زبان اور بنگالیوں کو بنگال میں ہی حاشیہ پر دھکیل نا چاہتی ہے۔بنگال امام ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد یحی نے کی سربراہی میں ایک نئی سیاسی جماعت تشکیل دی گئی ہے جس کا کہنا ہے کہ بنگال میں بنگلہ زبان اور بنگالیوں کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے بنگال میں غیر بنگالی غالب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر بی جے پی کی طرف سے اس طرح کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔'

انہوں نے بی جے پی کے بنگال میں سیاست کے طریقے کار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی بنگال میں غیر بنگالی رہنماؤں کو دوسری ریاستوں سے یہاں مشاہد بنا کر بھیج رہی ہے۔ بنگالی رہنماؤں کو بی جے پی کبھی دوسری ریاستوں میں پارٹی کا مشاہد کیوں نہیں بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگالیوں اور بنگلہ زبان کی تحفظ کے لیے ہم بھومی سنتان پارٹی بنائی ہے۔ ہماری پارٹی بنگال الیکش میں حصہ لے گی۔ بنگالیوں اور بنگلہ زبان کے تحفظ کے لیے لڑیں گے اور کوئی جماعت جو بنگالیوں کی تحفط کی بست کرے گی اس کی حمایت کریں گے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details