اردو

urdu

ETV Bharat / city

طوفان سے نمٹنے کے لیے بنگال میں جنگی پیمانے پر تیاریاں جاری - چھ گھنٹہ قبل سڑک کے کنارے

مغربی بنگال میں طوفان یاس کے ٹکرانے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ پیشن گوئی کے مطابق یاس طوفان مغربی بنگال کے ساحلی اضلاع خصوصاً جنوبی 24 پرگنہ، شمالی 24 پرگنہ اور مشرقی مدنی پور میں 24 گھنٹوں کے اندر ٹکرانے سکتی ہے۔ جس نمٹنے کے لیے جنگی پیمانے پر تیاریاں جاری ہے۔

west-bengal-on-high-alert-before-storm-yaas-hit-coastal-districts
west-bengal-on-high-alert-before-storm-yaas-hit-coastal-districts

By

Published : May 25, 2021, 4:19 PM IST

ریاست مغربی بنگال اس وقت ہائی الرٹ پر ہے۔ اس کے علاوہ خلیج بنگال سے متصل اضلاع جنوبی 24 پرگنہ، شمالی 24 پرگنہ اور مشرقی مدنی پور میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت کی ہدایت کے بعد طوفان کے پیش نظر ریاست کے بیشتر اضلاع میں سڑک کے کنارے بڑے درختوں کی ٹہنوں کی کٹائی کا سلسلہ جاری ہے۔

ویڈیو

جنوبی 24 پرگنہ اور شمالی 24 پرگنہ کے تمام علاقوں سے بینر بورڈز کو بھی ہٹانے کا کام جاری ہے۔ ویسٹ بنگال سیول ڈیفنس کے اہلکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر کہاکہ طوفان کے دوران ان درختوں کے اکھڑ جانے کا خدشہ رہتا ہے اور رہائشی مکانات پر گرنے کا خطرہ بنا رہتا ہے۔ اس سے جانی و مالی نقصان اندیشہ ہے اسی لیے ان درختوں کی ٹہنیوں کو کاٹا جارہا ہے'۔

انہوں نے کہاکہ اسی کے مدنظر طوفان کے آنے سے چھ گھنٹہ قبل سڑک کے کنارے درختوں کی ٹہنیوں کو کاٹنے اور بل بورڈز کو ہٹانے کا کام مکمل کر لینا ہے۔دوسری طرف گزشتہ کل سے ہی یاس طوفان کی پیشن گوئی کے مدنظر شمالی 24 پرگنہ اور جنوبی 24 پرگنہ کے ساحلی علاقوں میں آباد باشندوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا کام جنگی پیمانے پر جاری ہے۔'

ذرائع کے مطابق خلیج بنگال میں ہواؤں کا دباؤ بننے کے سبب سے یاس طوفان آئندہ 26 مئی کی صبح مغربی بنگال کے ساحلی اضلاع سے ٹکرانے سکتی ہے۔'

واضح رہے کہ گزشتہ برس 2020 میں امپھان طوفان سے سمندر سے متصل اضلاع میں بھیانک تباہی ہوئی تھی جس میں درجنوں لوگوں کی موت ہوئی تھی۔ سینکڑوں مکانات منہدم ہو گئے تھے۔امپھان طوفان سے اتنی بھیانک تباہی مچی تھی کہ جنوبی 24 پرگنہ اور شمالی 24 پرگنہ کے باشندوں کے دل و دماغ پر اس کی یادیں آج بھی تازہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details