مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقہ بیان بازی کی وجہ سے سرخیوں میں ہے۔
شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور ایک صنعتی علاقہ ہے جہاں نصف درجن سے زائد جوٹ ملیں، رائفل ، میٹل اور آکسائڈ جیسی کئی فیکٹریاں موجود ہیں۔ صنعتی خطہ ہونے کے سبب بیرکپور ایک گھنی آبادی والا علاقہ ہے جہاں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دوسرے مذاہب کے لوگ بھی آباد ہیں۔
شمالی 24 پرگنہ کے سرکردہ رہنما مقصود حسن نے کہا ہے کہ اسمبلی انتخابات سے قبل اقلیتی طبقے کے حوالے سے کافی باتیں ہو رہیں ہیں لیکن لوگوں تک سچائی پہنچانا ہماری ذمہ داری ہےْ
ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے یوتھ رہنما مقصود حسن نے کہا کہ اقلیتی طبقے کے لئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے زیادہ کسی نے کام نہیں کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’’مغربی بنگال میں رہنے والے تمام اقلیتی طبقے کے لوگوں کی حالت ملک کی دوسری ریاستوں کے مقابلے میں کافی بہتر ہے، یہ صرف کہنے کی بات نہیں ہے بلکہ دکھانے کی بات ہے۔‘‘