کولکاتا: جنوب مشرق ریلوے نے مغربی بنگال کے مختلف اسٹیشنوں سے اسپیشل ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مسافروں کی بھیڑ پر قابو پایا جا سکے۔
مشرقی ریلوے کے ڈی آر ایم نے کہا کہ گزشتہ ماہ نومبر سے لوکل ٹرین خدمات بحال ہونے کے بعد سینکڑوں اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام ٹرینیں کامیابی کے ساتھ چل رہیں ہیں۔ لیکن بھیڑ پر اب تک قابو نہیں پایا گیا ہے۔ اس کے سبب مسافروں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسی وجہ سے مشرقی اور جنوبی ریلوے نے مسافروں کی بھیڑ کم کرنے کے لیے مزید نئی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے لوکل ٹرینوں میں بھیڑ کم کرنے کی ضرورت ہے۔ ورنہ اس میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ بڑھ جائے گا۔
مغربی بنگال میں کورونا وائرس بہت حد تک قابو میں آچکا ہے۔ اگر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے تو اسے مکمل طور ختمِ کیا جا سکے گا۔
جنوب مشرق ریلوے نے مزید ٹرینیں چلانے کا فیصلہ - مسافروں کی بھیڑ پر قابو پایا جا سکے
مشرقی اور جنوبی ریلوے نے مسافروں کی بھیڑ کم کرنے کے لیے مزید نئی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا۔
ذرائع کے مطابق مختلف روٹوں میں چلنے والی خصوصی ٹرینیں کے شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے۔ شیڈول کے مطابق کولکاتا اسٹیشن سے علی پور دوار کے درمیان رات آٹھ بج کر 35 منٹ پر چلے گی۔
اس کے علاوہ مچدہ، مالدہ، مدیا، کشن گنج، ڈال کھولہ، البیڑیا، سلی گوڑی جنکشن سمیت متعدد اہم اسٹیشنوں کے لیے خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سبب گزشتہ مارچ سے نومبر کے پہلے ہفتے تک لوکل ٹرین خدمات پوری طرح سے معطل تھی۔ گزشتہ گیارہ نومبر سے مغربی بنگال میں لوکل ٹرین خدمات دوبارہ بحال کی گیی ہیں۔