مغربی بنگال کے شمالی دیناج پور کے رائے گنج میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی کی رتھ یاترا کی جم کر تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ ہم بچپن سے رامائن اور مہابھارت میں رتھ یاترا کے بارے میں پڑھتے آئے ہیں لیکن بی جے پی کی رتھ یاترا کے بارے میں کبھی نہ سنا اور نہ کھبی پڑھا۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا ’’ایک وہ زمانہ تھا جب رتھ یاترا کے ذریعہ سماج کو مثبت پیغام دیا جاتا تھا لیکن آج بی جے پی کی رتھ یاترا کے ذریعہ لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔‘‘
مزید پڑھیں:جے پی نڈا اور ممتا بنرجی میں لفظی جنگ
وزیر اعلیٰ نے تنقید کرتے ہوئے کہا: ’’بی جے پی کی رتھ یاترا فائیو اسٹار ہوٹل سے کم نہیں ہے، اس گاڑی میں بریانی کا انتظام ہے، یہ کیسی رتھ یاترا ہے؟‘‘
انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے رتھ یاترا کے وقار کو مجروح کیا ہے، بنگال کے عوام کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ بی جے پی کو کس انداز میں سبق سکھائیں گے۔
دیناج پور کے رائے گنج میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے لئے بی جے پی نے لوگوں کو گمراہ کرنے میں سوشل میڈیا کا سہارا لے رہی ہےْ
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے عوام کو بی جے پی کے رہنماؤں سے ہوشیار رہنے کا مشورہ دیا ہے۔