مغربی بنگال کے وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے ہائر سکنڈری بورڈ کی جانب سے ایک نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہائر سکنڈری کے بقیہ امتحانات کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ بقیہ امتحانات کے منسوخ کیے جانے کے بعد نتائج کا اعلان کس طرح کیا جائے گا اس پر بھی تفصیلات فراہم کرائی گئی ہے،
گزشتہ تین ماہ سے ہائر سکنڈری بورڈ ملک اور ریاست میں کورونا وائرس کی صورتحال پر نظر رکھتے ہوئے اور مختلف عدالتوں اور ماہرین تعلیم کی تجویزات پر غور و فکر کر رہی تھیں۔
اسی اثنا میں سپریم کورٹ کے گزشتہ 26 جون کے فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے مغربی بنگال ہائر سکنڈری بورڈ کی تشکیل کردہ خصوصی کمیٹی کی تجویز پر آئندہ 2، 6 اور 8 جولائی کو ہونے والے امتحانات کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فزیکس، اکاؤنٹ، عربی، فارسی کے علاوہ 16 سبجیبکٹ کے امتحانات ابھی باقی تھے۔ باقی امتحانات کے متعلق نتائج کا اعلان کیسے کیا جائے گا اس سلسلے میں بھی جاری کئے نوٹیفیکیشن میں روشنی ڈالی گئی ہے۔
اب تک جتنے سبجیبکٹ کے امتحانات ہو چکے ہیں ان میں حاصل ہونے والے نمبروں کے اوسط کے مطابق باقی امتحانات میں نمبر دئیے جائیں گے۔ اس طرز پر عمل کرتے ہوئے جولائی میں ہی ہائر سکنڈری امتحانات کے نتائج کا اعلان کرنا پڑے گا، اگر کوئی امیدوار حاصل شدہ نمبر سے مطمئن نہیں ہوگا تو اس کو حالات کے معمول پر آنے کے بعد متعلق سبجیبکٹ میں امتحان دینے کا موقع دیا جائے گا۔