اردو

urdu

مغربی بنگال میں 15 جولائی تک جزوی لاک ڈاؤن میں توسیع

By

Published : Jun 28, 2021, 9:10 PM IST

مغربی بنگال کی حکومت نے ریاست میں آئندہ 15 جولائی تک جزوی لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ مختلف تبدیلیاں کرتے ہوئے مزید راحت کا بھی اعلان کیا ہے۔

west bengal govt extended lock down till 15  th july
west bengal govt extended lock down till 15 th july

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج نبنو میں جزوی لاک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے نئی راحت میں پبلک ٹرانسپورٹ کو بحال کرنے کا علان کیا ہے۔ جس کے تحت سرکاری و غیر سرکاری بس خدمات بحال کر دی گئی ہیں۔
سرکاری و غیر سکاری بسیں بھی آئندہ یکم جولائی سے سڑکوں پر دوڑیں گی۔ لیکن لوکل ٹرین اب بھی بند رہیں گی۔ کووڈ پروٹوکال کے کا خیال رکھتے ہوئے بیوٹی پارلر، سیلون اور جیم بھی کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج کورونا کے وبائی صورت حال کا خیال رکھتے ہوئے 15 جولائی تک لاک ڈاؤن میں توسیع کی گئی ہے۔

رات 9 سے صبح 5 بجے تک صرف ضروری کام کے لیے باہر نکلنے کی اجازت ہوگی۔ سرکاری و غیر سرکاری بسیں چلیں گی۔ اس کے ساتھ ہی آٹو رکشا و ٹوٹو 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلانے کی اجازت دے دہ گئی ہے۔ اس دوران ماسک اور سینیٹائزیشن ضروری ہوگا۔ اب ڈرائیوروں کو بھی ویکسین لگانے کا کام جاری ہے۔'

سبزی بازار صبح 6 بجے سے 12 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔ تمام دکانیں صبح 11 رات 8 بجے کھلی رہیں گی۔ غیر سرکاری دفاتر 50 فیصد ورک فورس کے ساتھ کام کر سکتی ہیں۔صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک کھلی رہیں گی۔ ملازمین کے آمد و رفت کا انتظام کمپنی کو کرنا پڑے گا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details