اردو

urdu

ETV Bharat / city

مغربی بنگال: کورونا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر حکومت سخت

ریاستی سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر عوامی مقامات پر ماسک پہننا اور سماجی فاصلے کو لازمی قرار دے دیا ہے، کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جیل بھیجا جا سکتا ہے یا پھر جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔

west bengal govt advise to follow corona guidelines
کورونا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر حکومت سخت

By

Published : Apr 25, 2021, 2:05 PM IST

ریاست مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021 کے ساتویں مرحلے کی ووٹنگ کی تیاریوں کے درمیان کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور ریاست میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے سبب حالات مزید سنگین ہوتے جا رہے ہیں اس کے باوجود بیشتر مقامات پر انتخابی مہم کے دوران کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

ریاست میں مسلسل چھٹے روز 14 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، گزشتہ 14 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کل 14 ہزار سات سو نئے کیسز درج کیے گئے ہیں جبکہ اس دوران 68 مریضوں کی موت بھی ہوئی ہے۔

مغربی بنگال سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے عوامی مقامات پر ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کو لازمی قرار دے دیا، سکریٹریٹ بلڈنگ کے مطابق ریاست کے تمام اضلاع میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام لوگوں کو کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنا ہی پڑے گا، اگر کسی کو بھی کورونا وائرس گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 25 ہزار تک پہنچ چکا ہے جبکہ اس بیماری سے اب تک ساڑھے دس ہزار لوگوں کی موت بھی ہو چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details