ذرائع کے مطابق ریاست کے گورنر جگدیپ جھنکھڑ نے بھاٹ پارہ۔جگتدل میں سیاسی تشدد کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت دی کہ ریاست میں لااینڈ آرڈر قائم کرنے کے لئے سختی سے کام لیں۔
گورنر نے قانون کو بہتر بنانے کی بات کہی - West Bengal Governer given order to mintain the Law
مغربی بنگال کے ڈائریکٹر جنرل بریندر نے راج بھون میں گورنر سے ملاقات کرکے ریاست میں لا اینڈ آرڈر کی صورت حال سے آگاہ کیا۔
گورنر نے قانون کو بہتر بنانے کی بات کہی
گورنر نے کہا کہ ڈی جی سے جاننے کی کوشش کی ریاست میں لااینڈ آرڈر کو بہتر بنانے کیلئے کیا اقدامات کیے گئے ہیں؟ ڈی جی نے گورنر کو یقین دہانی کرائی کہ بھاٹ پارہ اور جگتدل میں حالات جلد ہی بہتر ہو جائیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ اتوار کو بھاٹ پارہ میں تشدد کے دوران بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ارجن سنگھ زخمی ہو گئے تھے۔ انہیں دیکھنے کیلئے گورنر خود بھی اسپتال گئے تھے۔گورنر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں بارکپور کے حالات سے تشویش میں ہوں۔
Last Updated : Sep 29, 2019, 11:12 AM IST