ریاست مغربی بنگال کے دو روزہ دورے کے دوسرے دن امت شاہ نے ممتابنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت کو جم کر ہدف تنقید بنایا۔ روڈ شو کے دوران امت شاہ نے کہا کہ' کسی بھی ریاست کی ترقی کے لئے دس برس کافی ہوتے ہیں۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ممتابنرجی نے ریاست کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچانے کا سنہرا موقع گنوا دیا۔ اگر وہ چاہتی تو اپنے دور اقتدار میں بنگال کو سونار بنگلہ بنا سکتی تھی۔ لیکن ترقی سے زیادہ ووٹ بینک بنانے کی کوشش میں مصروف رہیں۔
امت شاہ نے کہاکہ' ممتا بنرجی کو عوام کی ترقی زیادہ اپنے بھتیجے کو آگے بڑھانے 'سنڈیکیٹ راج قائم کرنے' بنگلہ دیشی دراندازوں کو محفوظ پناہ دلانے کی فکر تھی۔
روڈشو کو خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ' میں صرف عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ ہمیں صرف پانچ برسوں کی مہلت دیں وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت بنگال کو سونار بنگلہ بنا کر دکھائے گی۔
انہوں نے مزید عوام سے کہا کہ'آپ بنگال کو ملک کی سب سے ترقی یافتہ ریاست بائیں گے اگر ہم ایسا نہیں کر سکے تو اگلی مرتبہ ووٹ مانگنے کے لئے آپ کے دروازے پر نہیں آئیں گے، بنگال کو سونار بنگلہ بنائیں گے اور بدعنوان رہنماؤں سے نجات دلائیں گے یہ وعدہ رہا۔اس کے لئے ہم اپنی پوری طاقت جھونک دیں گے۔
امت شاہ نے کہا کہ آپ بی جے پی کی مدد کریں ہم وصولی کرنے والے بھائی، بھتیجا، سنڈیکیٹ راج، بدعنوان رہنما، غیر قانونی طور پر بنگلہ دیش سے آنے والوں سے اور پرتشدد سیاست کرنے والوں سے نجات دلائیں گے۔
'ہم پانچ برس میں بنگال کو سونار بنگلہ بنادیں گے' - West Bengal
بنگال میں دو روزہ دورے کے دوران روڈ شو میں امت شاہ نے کہاکہ' ہمیں آپ صرف پانچ سال کی مہلت دیجئیے، ہم بنگال کو سونار بنگلہ بنا کر دکھائیں گے'۔
آپ ہمیں موقع دیں ہم پانچ برس میں بنگال کو 'سونار بنگلہ' بنادیں گے'
مزید پڑھیں:بولپور میں امت شاہ کے روڈ شو میں عوام کی بھیڑ
انہوں نےکہا کہ ہم اپنی حکومت میں ایک ایسے بنگال کی تعمیر کریں گے جہاں ممتابنرجی اور ان کے بھتیحے کے لئے کوئی جگہ نہیں ہوگی ان دونوں نے بنگلہ دیشیوں واسطے بھارت کے دس کروڑ بنگالیوں کو ان کے جائز حق سے محروم رکھا ہے۔