اردو

urdu

ETV Bharat / city

دیناج پور: مفت ایمبولنس خدمات رات آٹھ تا صبح آٹھ بجے تک - مفت ایمبولنس خدمات کی افتتاحی تقریب

شمالی دیناج پور کے رائے گنج اسمبلی حلقے کے پانچ پنچایت علاقوں میں رات کے وقت مفت ایمبولینس خدمات فراہم کیے جانے کے تعلق سےمیونسپل کے وائس چئیرمین ارندم سرکار نے کہا کہ'ہم عوام ے لیے ہر وہ کام کریں گے جس سے انہیں خوشی ملے، مفت ایمبولنس خدمات رات آٹھ بجے سے صبح آٹھ بجے تک بحال رہے گی اور یہ ایمرجنسی ڈیوٹی کا وقت ہوگا'۔

West Bengal free ambulance service in north Dinajpur
مفت ایمبولنس خدمات رات آٹھ تا صبح آٹھ بجے تک

By

Published : Nov 15, 2020, 5:40 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے شمالی دیناج پور کے رائے گنج میونسپل کے وائس چئیرمین ارندم سرکار نے مفت ایمبولنس خدمات کا افتتاح کیا۔ مفت ایمبولنس خدمات کی افتتاحی تقریب کے موقع پر وائس چئیرمین ارندم سرکار نےکہا کہ رائے گنج کے لوگ رات کے وقت فری ایمبولنس خدمات کا مطالبہ کر رہے تھے'۔

انہوں نے کہا کہ' عوام کی جانب سے مسلسل مطالبات کے مدنظر رات کے وقت مفت ایمبولنس خدمات بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ارندم سرکار نے کہا کہ مفت ایمبولنس خدنات رات آٹھ بجے سے صبح آٹھ بجے تک بحال رہے گی. یہ ایمرجنسی ڈیوٹی کا وقت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ رائے گنج اسمبلی حلقے کے پانچ پنچایت علاقوں میں رات کے وقت مفت ایمبولنس خدمات بحال رہے گی'۔

وائس چئیرمین کے مطابق رات کے وقت مفت ایمبولنس خدمات کا منصوبہ کامیاب رہا تو دوسرے میونسپل علاقوں میں بھی اسے نافذ کرنے پر غور کیا جائے گا، ارندم سرکار کے مطابق رات کے وقت مفت ایمبولنس خدمات کی بحالی کا منصوبہ کامیاب ثابت ہو گا'۔

مزید پڑھیں:

'ہم بنگال میں صدر راج نافذ کروانا چاہتے ہیں'


رات کے وقت مفت ایمبولنس خدمات کی بحالی کی افتتاحی تقریب کے موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم ہر وہ کام کریں گے جس سے عوام کو خوشی ملے، اس موقع پرضلع محسٹریٹ رابندر کمار مینا، رائے گنج پولیس سپرٹینڈنٹ سمت کمار مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔اس کے علاوہ رائے گنج ایڈیشنل پولیس ضلع سپرٹینڈنٹ یاشپتی سنگھ، ڈی ایس پی ریپن بالی اور تھانے کے آئی سی سورج تھاپا موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details