ریاست مغربی بنگال کے مدنی پور کے کھڑگپور کے قومی شاہراہ نمبر 5 پر آج شام ایک اندوہناک سڑک حادثہ پیش آیا۔
تفصیل کے مطابق قومی شاہراہ 5 پر ایک تیز رفتار آئل ٹینکر بے قابو ہو گیا، جس کے سبب مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل جا ٹکرایا جس کے باعث موقع پر ہی تین افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ ہسپتال لے جانے کے دوران ایک اور شخص نے دم توڑ دیا۔