اردو

urdu

ETV Bharat / city

سابق فٹبالر پرشانت ڈورا چل بسے

بھارتی فٹبال ٹیم کے سابق گول کیپر پرشانت ڈورا طویل علالت کے بعد کولکاتا کے ایک اسپتال میں اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔

سابق فٹبالر پرشانتو ڈورا چل بسے
سابق فٹبالر پرشانتو ڈورا چل بسے

By

Published : Jan 26, 2021, 7:41 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج سابق فٹبالر پرشانت ڈورا منگل کو فوت ہو گئے۔

بھارتی فٹبال ٹیم کے سابق گول کیپر پرشانت ڈورا کی عمر 48 برس تھی اور وہ گزشتہ تین مہینوں سے علیل تھے۔

کولکاتا کے تین بڑے فٹبال کلب - محمڈن اسپورٹنگ، ایسٹ بنگال اور موہن بگان - کی جانب سے کھیل چکے پرشانت ڈورا کو گزشتہ سال اکتوبر کے آخر میں کولکاتا کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں؛ جب بی جے پی کے ریاستی صدر نے پرچم الٹا لہرایا

ذرائع کے مطابق پرشانت ڈورا مختلف امراض میں مبتلا تھے۔ ان کے علاج کے لئے موہن بگان اور ایسٹ بنگال کی جانب سے مدد کی جا رہی تھی۔

سابق گول کیپر کے برادر ہیمنت ڈورا نے کہا کہ ’’میرے بھائی پرشانتو ڈورا کی موت افسوسناک ہے، آخری دنوں میں انہیں بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔‘‘

موہن بگان، ایسٹ بنگال اور آل انڈیا فٹبال فیڈریشن نے پرشانتو ڈورا کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اس کے علاوہ سابق اور موجودہ فٹبال کھلاڑیوں نے بھی تعزیت پیش کرتے ہوئے ان کی موت کو بھارتی فٹبال کے لئے افسوسناک قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں؛ مغربی بنگال: 28 جنوری سے تین روزہ بس ہڑتال کا اعلان

قابل ذکر ہے کہ پرشانت ڈورا نے موہن بگان، ایسٹ بنگال اور محمڈن اسپورٹنگ کی جانب سے کھیلتے ہوئے اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا ہے۔ سنہ 1999 میں انہیں بھارتی فٹبال ٹیم کی نمائندگی کا موقع حاصل ہوا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details