اردو

urdu

ETV Bharat / city

کولکاتا: فرہاد حکیم کی سکیورٹی میں اضافے کا فیصلہ - کولکاتا کارپوریشن کا دورہ

کولکاتا پولس کی خصوصی برانچ نے آج اس سلسلے میں کولکاتا کارپوریشن کا دورہ کیا اور فرہاد حکیم کی سیکورٹی کا جائزہ لیا۔

Farhad Hakim
Farhad Hakim

By

Published : Jun 4, 2021, 9:51 PM IST

ترنمول کانگریس کے رہنما و ریاستی وزیر اور کولکاتا کارپوریشن کے ایڈمینسٹریٹر فرہاد حکیم کی سکیورٹی میں اضافہ کیا جائے گا۔ کولکاتا کارپوریشن اور ان کے گھر پر سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کولکاتا کارپوریشن میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تعداد میں بھی اصافہ کیا جائے گا۔

ترنمول کانگریس کے رہنما فرہاد حکیم جو کولکاتا کارپوریشن بورڈ آف ایڈمینسٹریشن کے چئیر پرسن بھی ہیں اور ریاستی وزیر بھی ہیں وہ زیادہ تر اپنا وقت کولکاتا کارپوریشن میں گزارتے ہیں۔

کولکاتا کارپوریشن میں روزانہ ہزاروں افراد کی آمد و رفت ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فرہاد حکیم کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ کولکاتا پولس کی خصوصی برانچ نے آج اس سلسلے میں کولکاتا کارپوریشن کا دورہ کیا اور ان کی سیکورٹی کا جائزہ لیا۔

ذرائع کے مطابق کولکاتا کارپوریشن کے احاطے میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ گھر اور کارپوریشن میں سکیورٹی مزید سخت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ ناردا کیس میں فرہاد حکیم، سبرتو مکھرجی، مدن مترا اور شوبھن چٹرجی کو سی بی آئی نے گرفتار کیا تھا۔ نچلی عدالت سے ضمانت ملنے کے باوجود دیر رات ہائی کورٹ نے ان کی ضمانت رد کر دی تھی جس کے بعد فرہاد حکیم کو پریسیڈنسی جیل میں دو دن گزارنے پڑے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details