اردو

urdu

ETV Bharat / city

مغربی بنگال انتخابات: متحدہ محاذ نے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کردی - مغربی بنگال انتخابات

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ مختلف پارٹیوں کی جانب سے اپنے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جارہا ہے۔

West Bengal elections: United Front releases second list of candidates
مغربی بنگال انتخابات: متحدہ محاذ نے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کردی

By

Published : Mar 10, 2021, 8:55 PM IST

لفٹ فرنٹ، کانگریس اور انڈین سیکولر فرنٹ کے متحدہ محاذ کی جانب سے آج انتخابات کے 6 مراحل کےلیے 294 نشستوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کیا گیا جبکہ نندی گرام سے ممتا بنرجی کے خلاف سی پی آئی ایم سے میناکھی مکھرجی کو امیدوار بنایا گیا۔

مغربی بنگال انتخابات: متحدہ محاذ نے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کردی

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کو 8 مراحل میں منعقد کیا جارہا ہے۔ متحدہ محاذ نے قبل ازیں پہلے 2 مرحلوں کےلیے اپنے امیدواروں کا اعلان کیا تھا تاہم آج باقی 6 مراحل کےلیے 294 امیدواروں کی فہرست جاری کی گئی۔ قبل ازیں دو مرحلوں کےلیے 60 نشستوں پر امیدواروں کو اعلان کیا گیا تھا۔

وہیں کچھ نشستوں پر تینوں پارٹیوں کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ آج جاری کی گئی فہرست میں جے این ایو طلبا تنظیم کی صدر آئشی گھوش کا نام بھی شامل ہے۔ سی پی آئی ایم کے سینئر رہنما محمد سلیم کو چنڈی تلہ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ شمالی کولکاتا کے انٹالی حلقہ سے انڈین سیکولر فرنٹ کے امیدوار کو اتارا گیا۔ کانگریس کو مرشدآباد اور مالدہ میں سب سے زیادہ نشستیں ملی ہیں۔

اس موقع پر بایاں محاذ کے سینئر رہنما بمان بوس نے کہا کہ ’اس بات نوجوان کو موقع دیا گیا ہے جبکہ کچھ نشستوں پر ابھی اتفاق نہیں ہوسکا۔ انہوں نے بہت جلد دیگر نشستوں پر اتفاق رائے سے امیدواروں کو چننے کا بھی یقین دلایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details