اردو

urdu

ETV Bharat / city

بنگال: کورونا سے صحتیابی کے بعد ڈاکٹر کی موت - موت کی وجہ کورونا وائرس

عالمی وبا کورونا وارئس سے صحتیابی کے بعد کولکاتا کے آر جی کر کالج اینڈ ہسپتال کے ایک سینئر ڈاکٹر کی موت ہو گئی۔

بنگال: کورونا سے صحتیابی کے بعد ڈاکٹر کی موت
بنگال: کورونا سے صحتیابی کے بعد ڈاکٹر کی موت

By

Published : Jan 14, 2021, 2:29 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے شمال میں واقع آر جی کر میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کے ایک سینئر ڈاکٹر کی کورونا کے سبب موت ہو گئی۔

فوت ہونے والے ڈاکٹر کی شناخت چھتردھر منڈی کے طور پر ہوئی ہے جو آر جی کر میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کے مائیکرولوجی ڈیپارٹمنٹ میں ڈیمنسٹریشن کے سربراہ تھے۔

ڈاکٹر چھتردھر منڈی کو چند روز قبل بخار اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں انکی کورونا ٹیسٹ مثبت پائی گئی۔

کورونا مثبت پائے جانے کے بعد ڈاکٹر کو آر جی کر میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا، جہاں سے صحتیاب ہونے کے بعد انہیں ہسپتال سے چھٹی مل گئی تھی۔ تاہم وہ اپنے گھر میں ہی قرنطینہ کے دوران فوت ہو گئے۔

ان کی موت کی وجہ کورونا وائرس بتائی گئی ہے۔

ویسٹ بنگال ڈاکٹرز فورم نے ڈاکٹر چتھر دھر منڈی کی موت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔

فورم کے مطابق ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے سبب اب تک 90 ڈاکٹروں کی موت ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد پانچ لاکھ 62 ہزار 794 تک پہنچ گئی ہے جبکہ دس ہزار کے قریب افراد اس بیماری سے فوت ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details