اردو

urdu

'ترنمول کانگریس اور بی جے پی میں کوئی فرق نہیں'

سابق رکن پارلیمنٹ محمد سلیم نے بنگال میں بایاں محاذ اور کانگریس اتحاد کو اہم قرار دیا ہے۔

By

Published : Oct 12, 2020, 4:49 PM IST

Published : Oct 12, 2020, 4:49 PM IST

md Salim
md Salim

سی پی ایم کے رہنما محمد سلیم نے ترنمول کانگریس اور بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے، دونوں ایک ہی سکے کے دو پہلو ہیں۔

مغربی بنگال سی پی ایم پولت بیورو کے رکن محمد سلیم نے گنگا رامپور میں جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بنگال میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس کی ذمہ دار وزیراعلی ممتا بنرجی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کی وجہ سے بی جے پی کو بنگال میں پاؤں پھیلانے کا موقع ملا ہے۔ ممتا بنرجی کی سیاسی غلطی کی وجہ سے بی جے پی اپنے آپ کو مضبوط کرچکی ہے۔
محمد سلیم نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے بی جے پی میں شامل ہونے سے نہ صرف ممتا کو بلکہ بنگال کی عوام کو نقصان ہو رہا ہے۔
سی پی ایم کے سابق رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ دونوں پارٹیوں میں کوئی فرق نہیں ہے، دونوں ایک ہی سکہ کے دو پہلو ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی ناقص پالیسی کے سبب عوام میں ناراضگی ہے، ترنمول کانگریس کے بیشتر رہنماؤں کے بی جے پی سے رابطے ہیں۔
محمد سلیم کے مطابق 2021 بنگال کی عوام کے لئے اہم ہے۔ ریاست کے لوگوں کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ ترنمول کانگریس کو دوبارہ اقتدار سونپ کر بی جے پی کو مضبوط بنائیں یا پھر سی پی ایم کو ایک اور موقع دیں۔

سی پی ایم اور کانگریس کے اتحاد کو اہم قرار دیتے ہوئے محمد سلیم نے کہا کہ بنگال کی عوام کے سامنے فیصلہ کن وقت آگیا، بدعنوانی اور نفرت کی سیاست کو جلد سے جلد ختم کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details