مغربی بنگال کے بیر بھوم ضلع کے رامپور ہاٹ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سی پی آئی ایم رہنما محمد سلیم نے ترنمول کانگریس اور بی جے پی پر ریاست کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان گہری دوستی ہے یہ دوستی ’جے اور ویرو‘ کی دوستی سے زیادہ مضبوط ہے۔
سی پی آئی ایم رہنما کا کہنا ہے کہ ’’ترنمول کانگریس اور بی جے پی کی وجہ سے آج ریاست کو نقصان پہنچ رہا ہے آنے والے دنوں میں عام لوگوں کو بھی اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’’ابھی کچھ بگڑا نہیں ہے بس ضرورت اس بات کی ہے کہ وقت رہتے ہم سنبھل جائیں ورنہ پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں رہ جائے گا۔‘‘
سی پی آئی ایم کے پولیٹیکل بیورو کے رکن محمد سلیم کا کہنا ہے کہ لفٹ فرنٹ کی جانب سے کانگریس سمیت تمام پارٹیوں کو ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
سی پی آئی ایم کے رہنما نے جلسے کے دوران کہا: ’’اس جلسے میں لوگوں کی بھیڑ دیکھ کر خوشی محسوس ہوئی لیکن ترنمول کانگریس اور بی جے پی کو اکھاڑ پھینکنے کے لئے آج وعدہ کرنا ہوگا۔‘‘
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ترنمول کانگریس اور شھبندو ادھیکاری کے درمیان جاری لفظی جنگ محض دیکھاوے سے زیادہ کچھ بھی نہیں ہے۔