سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سکریٹری سوریہ کانت مشرا نے ترنمول کانگریس اور بی جے پی پر مبینہ طور پر اسمگلنگ میں حصہ داری کا الزام لگایا۔
سی پی آئی ایم کی ترنمول اور بی جے پی پر تنقید - شمالی بنگال میں کوئلہ اسمگلنگ
سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سکریٹری کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی اسمگلنگکے معاملے پر ایک دوسرے پر الزام تراشی کر رہی ہیں۔ دراصل یہ معاملہ حصہ داری کا ہے جس کے حصے میں کم آ رہا ہے وہ چیخ رہا ہے، چلا رہا ہے۔
مغربی بنگال میں سی بی آئی کوئلہ، جانوروں اور بالو کی اسمگنگ کے متعدد معاملات کی تفتیش میں مصروف ہے۔ وہیں بی جے پی رہنما حکمراں جماعت پر اسمگلنگ کے معاملے میں ملوث ہونے کا الزام لگا رہے ہیں۔
دوسری طرف حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنما بی جے پی پر سرکاری جانچ ایجنسیوں کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔
دونوں پارٹیوں کے رہنماوَ کے درمیان الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے۔
اس درمیان مغربی بنگال سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری سوریہ کانت مشرا نے کہا کہ ریاست میں کوئلہ, جانوروں اور بالی کے اسمگلنگ کے نام پر کیا چل رہا ہے یہ سب کو پتہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرحد پر جانوروں کے اسمگلنگ اور شمالی بنگال میں کوئلہ اسمگلنگ عروج پر ہے. اس پر قابو پانے کے لئے کوئی کچھ نہیں کر رہا ہے.
سی پی آئی ایم کے رہنما کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کے ذریعہ حاصل ہونے والی آمدنی کا بندر باٹ جاری ہے. اسی کو لے کر جھگڑ أ ہو رہا ہے۔
سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سکریٹری کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی اسمگلنگ کو لے کر ایک دوسرے پر الزام تراشی کر رہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دراصل یہ معاملہ حصہ داری کا ہے جس کے حصے میں کم آ رہا ہے وہ چیخ رہا ہے چلا رہا ہے۔
سوریہ کانت مشرا کا کہنا ہے کہ سچائی یہ ہے کہ سرحد پر جانوروں کے اسمگلنگ اور شمالی بنگال میں کوئلہ کے اسمگلنگ سے حاصل ہونے والی رقم کا ایک حصہ ایک رہنما کے بیٹے کے پاس جاتا دوسرا حصہ مبینہ طور پر بھائی پس کے پاس جاتا ہے۔
مغربی بنگال میں بائیں محاذ ہی واحد پارٹی ہے جو ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے خلاف آواز بلند کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی ایک ہی سکے کے دو پہلو ہے لوگوں کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے۔
سوریہ کانت مشرا کے مطابق بی جے پی سی بی آئی کے ذریعہ چھاپہ ماری کروا رہی ہے حکمراں جماعت ریاستی پولیس کو حریف کے خلاف کارروائی کا حکم دے رہی ہے۔