اردو

urdu

ETV Bharat / city

مغربی بنگال میں کورونا کی رفتار سست - مغربی بنگال میں کورونا سست

ریاست میں کورونا وائرس کے نئے معاملوں کے مقابلے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ہے.

مغربی بنگال میں کورونا کی رفتار سست
مغربی بنگال میں کورونا کی رفتار سست

By

Published : Oct 31, 2020, 2:46 AM IST

مغربی بنگال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کل تین ہزار 975 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد چار ہزار پہنچ گئی ہے.

محکمہ صحت کے مطابق مسلسل تیسرے دن کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد چار ہزار سے بھی کم آئی ہے.
گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران صحتیاب ہونے والوں کی تعداد چار ہزار سے زائد ریکارڈ کیا گیا.

مغربی بنگال میں کورونا کے مریضوں کی تعداد تین لاکھ 69 ہزار 671 پہنچ گئی ہے.

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 62 لوگوں کی موت ہوئی ہے. اس طرح اس وباء سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 871 تک پہنچ گئی ہے.

رپورٹ کے مطابق دارالحکومت کولکاتا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے کل 880 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ شمالی 24پرگنہ ضلع میں 866 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ طبی ماہرین نے تہواروں کے بعد کورونا کے تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا تھا.

مسلسل نو دنوں تک مغربی بنگال میں چار ہزار سے زائد نئے معاملے سامنے آئے تھے لیکن گزشتہ تین دنوں سے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے کمی آئی ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details