مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تقریبا پانچ لاکھ افراد اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ ریاستی حکومت اس وبا پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے، لیکن ناکام ہے۔
دارالحکومت کولکاتا کے میڈکل کالج اینڈ ہسپتال میں زیر علاج کورونا میں مبتلا ایک مریض پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گیا۔
شمالی کولکاتا کے مانک تلہ علاقے کے 73 برس کے شخص کو کورونا مثبت پائے جانے کے بعد آر جی کر ہسپتال سے کولکاتا میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔
کولکاتا میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کے مطابق '73 برس کے ایک شخص کو پہلے آر جی کر ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا'۔
جانچ میں کورونا وائرس مثبت پائے جانے کے بعد مریض کو کوویڈ گائڈ لائن کے تحت کولکاتا میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں داخل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مریض پہلے دن سے ہی ہسپتال میں رہنا نہیں چاہتا تھا۔ مریض کے ہسپتال میں داخل کرانے کے 72 گھنٹوں کے اندر ہی وہ پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گیا۔