مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے یومیہ فعال مریضوں کے آنے کی رفتار میں تیزی سے سست پڑنے لگی ہے۔ ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے مریضوں کی تعداد 1 ہزار 835 تک پہنچ گئی ہے۔
بنگال: کورونا کے یومیہ فعال مریضوں کی تعداد دو ہزار سے بھی کم
دارالحکومت کولکاتا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران محض پانچ سو کورونا کے نئے مریض سامنے آئے، جبکہ شمالی 24 پرگنہ ضلع میں کورونا کے 511 نئے کیسز کی تصدیق ہو ئی ہے۔
گذشتہ ایک ماہ کے دوران یہ پہلا موقع ہے جب یومیہ دو ہزار سے بھی کم کورونا وائرس کے نئے مریضوں کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس طرح کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد پانچ لاکھ 25 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔
ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔اس طرح مغربی بنگال میں اس وباء سے اب تک ساڑھے آٹھ ہزار لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق ایک ماہ میں یہ پہلا موقع جب کورونا وائرس کے یومیہ فعال مریضوں کی تعداد دو ہزار سے بھی کم آئی ہے اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ آنے والے دنوں میں کورونا وائرس پر جلد قابو پانے میں کامیابی مل سکتی ہے۔ اس کے لئے عام لوگوں کو اسی طرح احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کا سلسلہ جاری رکھنا ہو گا۔
مزید پڑھیں:کولکاتا: مختلف تنظیموں کا زرعی قوانین کے خلاف احتجاج
محکمہ صحت کے مطابق اسی طرح یہ سب چلتا رہا تو مغربی بنگال کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ جیتنے والی ملک کی پہلی ریاست بنے گی، مغربی بنگال میں کورونا وائرس سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد 94.93 تک پہنچ گئی ہے، جو ملک کی کسی بھی ریاست کے مقابلے سب سے زیادہ ہے۔