اردو

urdu

By

Published : Nov 9, 2020, 6:28 PM IST

ETV Bharat / city

آلو، پیاز کی قیمتوں میں اضافہ، ممتا بنرجی کا وزیراعظم کو خط

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کو لیکر وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے۔

آلو، پیاز کی قیمتوں میں اضافہ، ممتا بنرجی کا وزیراعظم کو خط
آلو، پیاز کی قیمتوں میں اضافہ، ممتا بنرجی کا وزیراعظم کو خط

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاست میں سبزیوں کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے خط میں لکھا ہے کہ ’’ریاست میں سبزیوں اور ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہونا باعث تشویش ہے۔ میں ایک ذمہ دار شہری اور وزیر اعلیٰ ہونے کے ناطے عوام کی پریشانیوں کو برداشت نہیں کر سکتی ہوں۔‘‘

ممتا بنرجی نے خط میں وزیر اعظم کو اس ضمن میں ٹھوس اقدمات اٹھانے کی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں؛ مغربی بنگال: لوکل ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ

خط میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ’’ایسنیشیل کوموڈیٹز ایکٹ (Essential Commodities Act) سے عام لوگوں کو بھاری نقصان ہو رہا ہے، جب سے پیاز اور آلو کو اس میں شامل کیا گیا ہے ان کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔‘‘

ممتا بنرجی کے مطابق ریاست میں سبزیوں کی قیمتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے جس سے ’’عام لوگوں کی پریشانیاں بھی بڑھنے لگی ہیں۔‘‘

ترنمول کانگریس کی سربراہ کا کہنا ہے کہ ’’عام لوگوں کی پریشاینوں کو کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔‘‘

مزید پڑھیں؛ بی جے پی کے ریاستی صدر کا منتازع بیان

واضح رہے کہ مغربی بنگال سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو میں میٹنگ کے دوران ممتا بنرجی پہلے ہی کہہ چکی ہیں کہ ’’مرکزی حکومت کی مداخلت کے باعث سبزیوں کی قیمت کو کنٹرول نہیں کیا جا سکا۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details