اردو

urdu

ETV Bharat / city

پہاڑ میں وزیراعلیٰ کی ریلی، امڈی بھیڑ

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت والی شہر یت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف نکالی گئی ریلی میں عام لوگوں کی بھیڑ امڈی۔بی جے پی کے خلاف نعرہ بازی سے پہاڑ گونج اٹھا۔

پہاڑ میں وزیراعلیٰ کی ریلی،امڈی بھیڑ
پہاڑ میں وزیراعلیٰ کی ریلی،امڈی بھیڑ

By

Published : Jan 22, 2020, 7:11 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 12:41 AM IST

مغربی بنگال کے دارجلنگ(پہاڑ) میں وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے شہریت ترمیمی ایکٹ،این آر سی اور این پی آر کے خلاف عوامی ریلی کی قیادت کی ۔

وزیراعلیٰ کی ریلی میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ پورا پہاڑ بی جےپی مخالف نعرہ بازی سے گونج اٹھا۔

پہاڑ میں وزیراعلیٰ کی ریلی،امڈی بھیڑ

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی کی ریلی میں سب سے حیران کن بات یہ تھی کہ گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی حمایت کرنے والے کئی رہنما شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف ریلی میں موجود تھے۔

گزشتہ سال دسمبر میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں شہریت ترمیمی ایکٹ کی منظوری اور صدر جمہوریہ کے دستخط کے بعد قانونی شکل اختیار کے بعد سے اب تک پورے میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آ ر سی کے خلاف پرُامن طریقے سے احتجاجی جلسے اور جلوس کے سلسلے جاری ہیں۔

پہاڑ میں وزیراعلیٰ کی ریلی،امڈی بھیڑ

خیال رہے کہ شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آرسی کے خلاف احتجاج کے دوران اترپردیش، آسام اور کرناٹک میں پولیس کی مبینہ فائرنگ میں متعد د افراد کی موت ہو چکی ہیں۔

لیکن مغربی بنگال میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت میں تمام 294 اسمبلی حلقوں نئے کون شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف مسلسل احتجاج جاری ہے۔لیکن اب تک کہیں سے بھی کسی ناخوشوگوار واقعہ کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ریاستی بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے ریاست کے مختلف اضلاع میں جاری احتجاج کرنے والوں کے خلاف متنازع بیان دے کر سیاسی گلیاریوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 12:41 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details