مغربی بنگال میں ہوڑہ ضلع کے للوہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے حامیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں بی جے پی کے سات حامیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جبکہ ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق للوہ کے جگدیش پور پنچایت پردھان پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا جس میں وہ بال بال بچ نکلے۔ اس واقعے کے بعد بی جے پی کے حامیوں - جس میں خواتین بھی شامل تھیں - نے احتجاج کرتے ہوئے للوہ تھانے کا گھیراؤ کیا۔
بی جے پی حامیوں نے بیریکیڈ توڑ کر تھانے میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی، پولیس نے جب انہیں روکنے کی کوشش کی تو معاملہ اور بگڑ گیا۔
پولیس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان گھنٹوں تک جھڑپ ہوئی۔ اس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔
مزید پڑھیں؛ بنگال میں صدر راج کا نفاذ نہیں ہوگا: امت شاہ
پولیس نے بھیڑ کو تتر بتر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا، افراتفری میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔