مغربی بنگال حکومت نے چھٹے پے کمیشن کی سفارشات کو قبول کرکے انہیں منظوری دے دی ہے، اور آئندہ یکم جنوری سے ریاست کے سرکاری اداروں میں اس پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔
واضح ہوکہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے چند روز قبل ایک تقریب کے دوران اعلان کیا تھا کہ ان کی حکومت چھٹے پے کمیشن کی سفارشات کو قبول کرنے کے لیے تیار ہے۔
یاد رہے کہ ماہر معاشیات ابھیروپ سرکار کی قیادت میں سنہ 2015 میں چھٹے پے کمیشن کے لیے ایک کمیٹی کی تشکیل دی تھی، اور چھ ماہ کے درمیان رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت دی گئی تھی، لیکن بار بار کمیشن کی میعاد بڑھائے جانے پر سرکاری ملازمین کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا گیا۔