اردو

urdu

ETV Bharat / city

ٹی ایم سی رہنما کا بی جے پی میں شامل ہونے کا امکان - ٹی ایم سی رہنما کا بی جے پی میں شامل

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے باغی رہنماؤں کا پارٹی میں خیرمقدم کرنے کے لئے تیار ہیں۔

West Bengal
West Bengal

By

Published : Nov 19, 2020, 12:27 PM IST

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات سے قبل بڑے پیمانے پر دل بدل کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کا کہنا ہے کہ میں آکسیجن سلینڈر لے کر گھوم رہا ہوں، دوسری پارٹیوں کے رہنماؤں کو سانس لینے میں تکلیف ہوتی ہے تو ان کا بی جے پی خیرمقدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم دل بدل یا توڑ جوڑ کی سیاست نہیں کرتے ہیں، بی جے پی میں اس کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی بھی پارٹی کے ناراض رہنماؤں سے پارٹی میں شامل کرنے کو لے کر کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔
دلیپ گھوش کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کے دس ارکان اسمبلی بی جے پی سے مسلسل رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ بی جے پی میں شامل ہونے والے ہیں لیکن ہم نے اس سلسلے میں ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا۔
بی جے پی کے رہنما نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے ارکان اسمبلی خود پارٹی میں رہنا نہیں چاہتے ہیں، اس لئے وہ روزانہ پارٹی مخالف بیان بازی کرتے ہیں۔

بیرون ریاستوں کے رہنماؤں کو انتخابی تشہیر کی ذمہ داری سونپنے کے سوال پر دلیپ گھوش نے کہا کہ جن لوگوں کو ذمہ داری سونپی گئی ہے وہ سب بی جے پی مرکزی کمیٹی کے رکن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ترنمول کانگریس کی طرح پرشانت کیشور کو پارٹی ڈور نہیں تھماتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details