شھبندو ادھکاری کے وزرات سے مستعفی ہونے پر بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
شبھندو ادھکاری کے ساتھ بہت برا ہوا:دلیپ گھوش - شبھندو ادھکاری کا مستعفی ہونا طے تھا
بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کے مطابق شبھندو ادھکاری کے علاوہ پانچ اور ارکان اسمبلی بہت جلد ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے ہیں۔'
بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ 'شبھندو ادھکاری کا مستعفی ہونا طے تھا۔ خبر سن کر کوئی حیرانی نہیں ہوئی کیونکہ یہ پہلے سے طے تھا۔ 'شھبندو ادھکاری ایک اچھے سیاسی رہنما ہیں۔ وہ عوام میں کافی مقبول ہیں، عوام بھی ان کی بڑی عزت کرتے ہیں۔'
واضح رہے کہ ترنمول کانگریس کے ناراض رہنما شھبندو ادھکاری نے وزیر ٹرانسپورٹ کے عہدے سے استعفی دے دیا۔ شھبندو ادھکاری کا مستعفی ہونا ممتا بنرجی اور ان کی پارٹی کے لئے بہت بڑا جھٹکا تھا ۔
استعفی دینے کے بعد شبھندو ادھکاری ہفتے کو دہلی کے لئے روانہ ہوں گے قیاس آرائی ہے کہ بی جے پی میں شامل ہوں گے.
گزشہ کل شھبندو ادھکاری نے ہگلی ریور برج کمیشن کے چئیرمین کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔