اردو

urdu

ETV Bharat / city

'دلیپ گھوش ہی بنگال کے وزیراعلی بنیں گے' - بھارتی جنتا پارٹی کے رکن پارلیمان

بنگال کے میدنی پوراسمبلی حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمان دلیپ گھوش کو وزیراعلی بنانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

'دلیپ گھوش ہی بنگال کے وزیراعلی بنیں گے'
'دلیپ گھوش ہی بنگال کے وزیراعلی بنیں گے'

By

Published : Jan 12, 2021, 3:27 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے بانکوڑہ کے وشنو پور سے بھارتی جنتا پارٹی کے رکن پارلیمان سمترا خان نے کہا کہ' دلیپ گھوش ایک مقبول سیاسی رہنما ہیں۔ انہیں مغربی بنگال کا وزیر اعلیٰ بنایا جانا چاہئے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کو وزیراعلی بنانے کا ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہوئے رکن پارلیمان سمترا خان نے کہا کہ' وہ پارٹی کے ایک ذمہ دار رہنما ہیں'۔


انہوں نے مزید کہا کہ' دلیپ گھوش بھارتی جنتا پارٹی مغربی بنگال کے سب سے مقبول ترین سیاسی رہنماؤں میں سے ہیں۔ وہ اپنی مقبولیت کی بنیاد پر ہی وزیراعلی کے عہدے کے لیے امیدوار ہیں'۔

سمترا خان نے کہاکہ' دلیپ گھوش نے تمام دشواریوں کا سامنا کرتے ہوئے مغربی بنگال میں بی جے پی کو ایک اہم مقام دلانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ آر ایس ایس کے پرچارک کے طور پر سیاست شروع کرنے والے دلیپ گھوش کے کندھوں پر بڑی ذمہ داری سونپی جائے گی۔ ہم سب اپنے رہنما کی بھرپور حمایت کرتے ہیں'۔

'دلیپ گھوش ہی بنگال کے وزیراعلی بنیں گے'

مزید پڑھیں:وزیراعلی ممتا بنرجی کی میڈیا پر کڑی نکتہ چینی

رکن پارلیمان سمترا خان نے کہا کہ' ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر ابھیشک بنرجی کو محنت کیے بغیر سب کچھ مل گیا ہے اسی وجہ سے ان کے نزدیک جدوجہد کرنے والوں کی کوئی قدر نہیں ہے'۔ انہوں نے مزید کہا کہ' میں ایک بار پھر کہتا ہوں کہ اسمبلی انتخابات سے قبل ہی ریاست میں ترنمول کانگریس کا خاتمہ ہو جائے گا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details