گذشتہ 8 اکتوبر کو بی جے پی کی جانب سے مغربی بنگال حکومت کے خلاف نکالے گئے احتجاجی جلوس کے دوران بلویندرسنگھ کو ہتھیار کے ساتھ گرفتار کیا گیاتھا۔
گرفتاری کے دوران پولیس اور بلویندر سنگھ کے درمیان جھگڑے بھی ہوئے تھے جس میں بلویندر کی پگڑی کھل گئی تھی۔ پگڑی کھلنے کے واقعے کے بعد بی جے پی نے رہاستی حکومت اور پولیس پرجم کرتنقید کی تھی۔
گرفتار بلویندر سنگھ کی بیوی کرم جیت کور کولکاتا پہنچنے کے بعد سب سے پہلے گورنر جگدیپ دھنکر سے ملاقات کی تھی گورنر سے ملاقات کرنے کے بعد وہ ہوڑہ تھانے کے پولیس اہلکار سے جا کر بلویندر سنگھ سے ملاقات کر کے اپنے شوہر بلویندر سے متعلق تمام جانکاری لی، بلویندر سنگھ کی بیوی کرم جیت کور کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی ممتا بنرجی غریبوں اور مجبوروں کی فریاد سنتی ہیں۔'میں وزیراعلی سے اپیل کرتی ہوں کہ میرے شوہر پر رحم کرے'۔