وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی سخت ہدایت کے باوجود مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاست کے تمام اضلاع میں جاری سیاسی جھڑپوں میں اب تک 25 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ تھانہ علاقے میں نامعلوم شرپسندوں نے انڈین سیکولر فرنٹ کے رہنما نوشاد صدیقی کے قافلے پر حملہ کردیا۔بھانگوڑ سے رکن اسمبلی نوشاد صدیقی اپنے حلقے کے دورے پر نکلے تھے تبھی نامعلوم شرپسندوں نے ان کے قافلے پر حملہ کردیا۔ حملہ میں نوشاد صدیقی کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔