اردو

urdu

ETV Bharat / city

ترنمول کانگریس کے ایک اور رکن اسمبلی ناراض

ترنمول کانگریس کے ایک اور رکن اسمبلی نعمت شیخ نے پارٹی کے جلسے میں ترنمول کانگریس کے انتخابی مشیر ہرشانت کیشور پرجم کر تنقید کی۔

West Bengal another tmc mla criticizes CM Mamata Banerjee
ترنمول کانگریس سے ایک اور رکن اسمبلی ناراض

By

Published : Nov 16, 2020, 5:54 PM IST

مغربی بنگال میں آئندہ برس 2021 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل حکمراں جماعت اندرونی انتشار کا شکار ہے.

وزیر شھبندو ادھکاری، رکن اسمبلی رابندر ناتھ، رکن اسمبلی مہیر گوسوامی کے ساتھ مرشدآباد کے ہریرپاڑہ کے رکن اسمبلی نعمت شیخ بھی ترنمول کانگریس کے خلاف بیان بازی کرنے لگے ہیں۔

ترنمول کانگریس سے ایک اور رکن اسمبلی ناراض
مرشد آباد ضلع کے ہریرپاڑہ سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی نعمت شیخ نے پارٹی کے جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'پارٹی کی حکمت عملی میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے'۔ انہوں نے کہا کہ جب تک حکمت عملی میں تبدیلی نہیں کی جائے گی اس وقت تک پارٹی کو نقصان ہوتا رہے گا۔ باغی رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کی حکمت عملی سے مراد پرشانت کیشور ہیں۔ انہوں نے پرشانت کیشور اور ان کی ٹیم کی کھل کر مخالفت کی۔ مزید انہوں نے کہا کہ میں پارٹی کی سربراہ ممتابنرجی پارٹی کے خلاف نہیں ہوں اور نہ ہی ترنمول کانگریس کے۔

رکن اسمبلی کے مطابق حکمت عملی کی مخالفت کر رہا ہوں۔ میرے بیان کا غلط مطلب نکالنا آسان ہے لیکن اس پر کام کرنا مشکل ہے۔ نعمت شیخ نے جلسے کوخطاب کرتے ہوئے مرشدآباد ترنمول کانگریس ضلع صدر ابو طاہر خان کی بھی مخالفت کی۔

وہیں دوسری جانب ضلع صدر ابو طاہر خان نے کہا کہ' ہر شخص کو اپنی بات کرنے کی پوری آزادی حاصل ہے لیکن اتناخیال رکھنا ضروری ہے کہ اس سے کسی کو کوئی تکلیف نہ پہنچے'۔

انہوں نے کہا کہ پرشانت کیشور اپنا کام کر رہے ہیں۔ پارٹی کی سربراہ ممتابنرجی نے پرشانت کشور کو ذمہ داری دی ہے۔ وہ اسی کے تحت کام کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

بنگال: دلیپ گھوش کو وزیر اعلی بنانے کا مطالبہ


واضح رہے کہ وزیر شھبندو ادھکاری اور ممتابنرجی کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ وزیر شھبندو ادھکاری نے ترنمول کانگریس اور وزیر اعلی ممتابنرجی سے دوری اختیار کرلی ہے۔

قیاس آرائی ہے کہ شھبندو ادھکاری ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے ہیں۔رکن اسمبلی نعمت شیخ نے ترنمول کانگریس کے باغی رہنما اور وزیر شھبندو ادھکاری کی حمایت کا بھی اعلان کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details