ریاست میں جاری کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے ریاست میں اسکولوں کو بند کردیا گیا تھا اور امتحانات کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ آج وزیر اعلی ممتا بنرجی نے نبنو میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ آئندہ اگست اور جولائی میں مدھیامک اور ہائر سکنڈری کے امتحانات ہوں گے۔'
مغربی بنگال مدھیامک و ہائر سکنڈری امتحانات جولائی و اگست میں انہوں نے کہا کہ جولائی کے آخر میں ہائر سکنڈری کے امتحانات ہوں گے تاکہ طلباء ملک و بیرون ملک میں اعلی تعلیم کے لیے ہونے والے مقابلہ جاتی امتحانات میں شرکت کر سکیں اسی وجہ سے ہائر سکنڈری کے امتحانات مدھیامک سے قبل کرائے جا رہے ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ اگست ماہ کے دوسرے ہفتے میں مدھیامک کے امتحانات ہوں گے ان کے مطابق اس بار 12 لاکھ سے زائد طلباء امتحان میں شرکت کریں گے۔' انہوں نے کہا کہ صرف لازمی سبجیکٹ (مضمون) کے ہی امتحانات ہوں گے جن کی تعداد 7 ہے۔ جبکہ غیر لازمی سبجیکٹ کے لیے اسکول کے ذریعے امتحانات لیے جائیں گے۔ تین گھنٹے کے امتحان کے بجائے ڈیڑھ گھنٹے کا امتحان ہوگا۔ سوالنامہ تیار ہو چکا ہے۔ دس سوالات کے بجائے صرف پانچ سوالات کے ہی جواب دینے ہوں گے۔'
وزیر اعلی ممتا بنرجی نے مزیدکہا کہ ہائر سکنڈری کے لیے اس بار ساڑھے 8 لاکھ طلباء امتحان دیں گے۔ اس کے لیے صرف لازمی سبجیکٹ کے ہی امتحان لیے جائیں گے 16 دنوں میں امتحانات مکمل ہوجائیں گے۔'
انہوں نے کہاکہ ملک میں سب سے پہلے ہم نے ہی امتحانات کی تاریخ طے کی مکمل جانکاری محکمہ تعلیم کی طرف سے بہت جلد دی جائے گی۔'