ریاست مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے بولپور میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے روڈ شو کی قیادت کی۔ روڈ شو میں امت شاہ کے علاوہ بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش و بی جے پی کے قومی نائب صدر مکل رائے سمیت تمام اعلی رہنما موجود تھے۔
اس کے علاوہ ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے شھبندو ادھیکاری کے علاوہ دیگر نو ارکان اسمبلی اور رکن پارلیمان بھی بھی شامل ہوئے۔
روڈ شو کے دوران امت شاہ نے عوام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ' بنگال میں تبدیلی کی لہر میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس غرق ہو جائے گی۔
بی جے پی کے طوفان میں ممتابنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت اکھڑ جائے گی۔ بنگال میں بی جے پی کی حکومت بننے سے کوئی روک نہیں سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روڈ شو میں امنڈی بھیڑ نے یہ ثابت کر دیا کہ ممتابنرجی کی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ امت شاہ کے روڈ شو کے مدنظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔