اردو

urdu

ETV Bharat / city

چیف الیکشن کمشنرنے بنگال کی صورت حال کا جائزہ لیا۔ آل پارٹی میٹنگ کل - اے ڈی جی لاء اینڈ آرڈر جگ موہن

بنگال میں انتخابی مہم کے دوران کثیر تعداد میں عوام کی بھیڑ اور کورونا کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے 16 اپریل کو کولکاتا میں آل پارٹی میٹنگ طلب کی ہے۔

west bengal all party meeting held tomorrow
west bengal all party meeting held tomorrow

By

Published : Apr 15, 2021, 10:44 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوہا ہے بنگال میں گزشتہ 24گھنٹے میں 5,792 مریض سامنے آئے ہیں جب کہ شمشیر گنج اسمبلی حلقے مرشدآباد سے کانگریس کے امیدوار رضا الحق کی کورونا وائرس سے موت ہوگئی جبکہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے امیدوار بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں کورونا کی صورت میں نو منتخب الیکشن کمشنر سشیل چندر نے ہنگامی بنیادوں پر تمام مبصرین کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعدادمیں اضافے کے پیش نظر یہ افواہ پھیل رہی ہے کہ آخری تین مرحلے کی پولنگ ایک ہی دن ہوسکتی ہے۔ لیکن الیکشن کمیشن آج واضح کردیا ہے الیکشن کے نظام الوقات میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

پانچویں مرحلے میں ووٹنگ سنیچر کو ہونی ہے۔ اس سے قبل جمعہ کے روز ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) نے کورونا کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر آل جماعتی کی میٹنگ طلب کی ہے۔ کمیشن نے اس میٹنگ کے لیے 10سیاسی جماعتوں کو طلب کیا ہے۔ یہ میٹنگ کل دوپہر دو بجے ہوگی۔ اس میٹنگ میں ہر پارٹی کا ایک نمائندہ شرکت کرے گا۔

اس میٹنگ میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے علاوہ اے ڈی جی لاء اینڈ آرڈر جگ موہن اور صحت کے سکریٹری نارائن سواروپ نگم کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

چیف جسٹس کے ڈویژن بینچ نے منگل کے روز کہا کہ کمیشن کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ مہم کے دوران کووڈ رہنما اصولوں پر عمل کیا جائے۔ ماسک پہننا، معاشرتی فاصلے پر عمل پیرا ہونا چاہیے۔ عدالت کے حکم کے بعد کمیشن کی جانب سے اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details