مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے یوتھ صدر ابھیشک بنرجی نے بی جے پی کے رہنما شھبندو ادھیکاری کو عوامی جلسے کے دوران نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر قانونی نوٹس بھیجا ہے۔
بی جے پی رہنما شھبندوادھیکاری کو نوٹس
ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر ابھیشک بنرجی نے کہا کہ' شھبندو ادھیکاری نے عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے میرے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ' سیاست میں سب کچھ جائز ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کسی کے خلاف کچھ بھی کہتے رہیں”۔
ڈائمنڈ ہاربر سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی نے کہا کہ' بی جے پی کے رہنما شھبندو ادھیکاری اگر 36 گھنٹوں کے اندر عوامی طور پر معافی نہیں مانگتے ہیں تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ' شھبندو ادھیکاری کو مجھ سے 36 گھنٹے کے اندر عوامی یا تحریری طور معافی مانگنی پڑے گی۔کیونکہ میں نے ان کے خلاف کبھی برا بھلا نہیں کہا'۔
مغربی بنگال میں رواں برس منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ عروج پر ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے رہنما ایک دوسرے کے خلاف جم کر بیان بازی کرنے میں مصروف ہیں۔