مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اپنی رہائش گاہ پر فاتح امیدواروں اور پارٹی کے رکن کے ساتھ میٹنگ کی۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے میٹنگ کے دوران جیت حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی اور ایمانداری سے کام کرنے کی نصیحت دی۔
میٹنگ کے دوران ممتابنرجی نے پارٹی کے کئی اہم رہنماؤں سے ریاست کی موجودہ سیاسی صورتحال، کورونا وائرس اور ویکسینس سے سمیت کئی اہم موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔
پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیرمقدم ہے: ممتا بنرجی - who will return to our party they got welcome : says mamata
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا کہ ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر جانے والوں کا پارٹی میں دوبارہ خیر مقدم کیا جائے گا۔
![پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیرمقدم ہے: ممتا بنرجی who will return to our party they got welcome : says mamata](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-11627536-973-11627536-1620056988980.jpg)
میٹنگ کے دوران ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہاکہ ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر جانے والوں کا پارٹی میں دوبارہ خیر مقدم کیا جائے گا۔'
انہوں نے کہاکہ ہمیں کسی سے کوئی شکایت نہیں ہے۔ جو لوگ پارٹی سے دوبارہ منسلک ہونا چاہتے ہیں۔ پارٹی میں ان کا خیر مقدم ہے۔ کیونکہ انہیں اپنی غلطی کا احساس ہو چکا ہے۔ اسی وجہ سے وہ دوبارہ پارٹی میں آنا چاہتے ہیں۔'
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے کہاکہ یہ جیت ماں ماٹی مانش کی جیت ہے۔ تیسری مرتبہ اقتدار میں آنے کے بعد ہماری ذمہ داریاں اور بڑھ گئی ہے'۔
انہوں نے کہا کہ ہم پہلے سے زیادہ ایمانداری کے ساتھ عوام کی خدمت کریں گے کیونکہ یہ نئی حکومت ان کی ہے اور ان کے لیے ہی کام کرنے کی کوشش کریں گے۔'