اردو

urdu

ETV Bharat / city

سیاست سے اوپر اٹھ کر کورونا سے لڑنا ہوگا: ٹی ایم سی - PM cares fund

ترنمول کانگریس کے رہنما کلیان بنرجی نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے کام کی تعریف کرنی چاہیے۔ ہمیں سیاست اور الزام سے اوپر اٹھ کر یہ لڑائی لڑنی ہوگی۔

کلیان بنرجی
کلیان بنرجی

By

Published : Sep 20, 2020, 10:05 PM IST

ترنمول کانگریس نے اتوار کو کہا کہ کووِڈ۔19 سے لڑائی جیتنے کے لیے تمام پارٹیوں کو سیاست سے اوپر اٹھ کر کام کرنا ہوگا اور پی ایم کیئرس فنڈ سے ریاستوں کو بھی پیسہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔


ترنمول کانگریس کے رہنما کلیان بنرجی نے کووِڈ۔19 پر لوک سبھا میں ہوئی بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا، ’یہ الزام تراشی کا وقت نہیں ہے۔ ہم محض متحد ہو کر ہی کووِڈ۔19 سے جیت سکتے ہیں۔ ہمیں ایک دوسرے کے کام کی تعریف کرنی چاہیے۔ ہمیں سیاست اور الزام سے اوپر اٹھ کر یہ لڑائی لڑنی ہوگی۔


وبا سے لڑائی میں مغربی بنگال کی ترنمول حکومت کے کام کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس لڑائی کے لیے پیسے کی ضرورت ہے۔ مغربی بنگال کو پیسہ نہیں مل رہا ہے۔ پی ایم کیئرس فنڈ سے ریاستوں کو بھی پیسہ ملنا چاہیے۔

زرعی بلوں کے خلاف کسان سڑکوں پر


مسٹر بنرجی نے ’پردھان منتری غریب کلیان روزگار یوجنا‘ کے سلسلے میں مغربی بنگال میں لوٹے مزدوروں کے اعداد وشمار کا اشتراک نہ کرنے پر مرکزی حکومت کے الزام کو غلط قرار دیا۔ انہوں نے ریاستی حکومت کی جانب سے مرکز کو ارسال اعداد وشمار کی کاپی دکھاتے ہوئے الزام عائد کیا کہ مغربی بنگال کے سلسلے میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کا نظریہ کافی محدود ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details