پلوامہ میں خود کش حملے کے بعد سے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی برقرار ہے جس کے مدنظر مغربی بنگال میں ایک ریلی نکالی گئی اور امن کی اپیل کی گئی۔
اس میں مغربی بنگال ری پبلک پریشد، اے آئی ایس اے، اے آئی پی ایف، سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا، ہگلی مدرسہ، آدیواسی ادھیکار اور وکاس منچ کے کارکنان نے شرکت کی۔
مغربی بنگال گنشکتی پریشد کے صدر نتیش رائے نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ ہم پلوامہ حملے کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی ہم کسی بھی جنگ کی مذمت کرتے ہیں چونکہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے بلکہ مزید مسائل کی وجہ ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ بات چیت کے ذریعے مسئلے کا حل نکالا جائے۔
نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن امتیاز احمد نے بتایا کہ آج کی ریلی کا مقصد امن کا پیغام دینا ہے، ہمیں جنگ نہیں امن چاہئے۔