اردو

urdu

ETV Bharat / city

مغربی بنگال مدرسہ بورڈ میں صد فیصد طلبا کامیاب - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

مغربی بنگال مدرسہ بورڈ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں صد فیصد طلباء کامیاب ہوئے ہیں۔ مغربی بنگال بورڈ مدرسہ ایجوکیشن کے صدر ابو طاہر قمرالدین نے بورڈ کے دفتر میں نتائج کا اعلان کیا۔ اس بار مدرسہ بورڈ میں لڑکیوں کی تعداد لڑکوں سے زیادہ رہی۔

wb madrasah result-2021
مغربی بنگال مدرسہ بورڈ میں صد فیصد طلباء کامیاب

By

Published : Jul 24, 2021, 11:22 AM IST

مغربی مدرسہ بورڈ کے ہائی مدرسہ، عالم اور فاضل کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ مغربی بنگال بورڈ آف مدرسہ ایجوکیشن کے صدر دفتر مولانا ابوالکلام آزاد بھون میں بورڈ کے صدر ابو طاہر قمرالدین نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے نتائج کا اعلان کیا۔ چونکہ کورونا وائرس کے خطرات کے مد نظر اس بار امتحانات کا انعقاد نہیں کیا گیا تھا۔

اس بار نتائج کے لئے ایک خاص طریقہ کار کے تحت طلباء کو مارکس دیے گئے ہیں۔

مغربی بنگال مدرسہ بورڈ میں صد فیصد طلباء کامیاب

طلباء کے گذشتہ کلاس میں حاصل کئے گئے نمبرات اور اسکول میں ہونے والے داخلی امتحانات کے بنا پر مارکس دیئے گئے ہیں۔اس بار ہائی مدرسہ میں کل 56507 طلباء نے شرکت کی جن میں لڑکیوں کی تعداد 39931 جبکہ لڑکوں کی تعداد 16576 رہی۔

وہیں عالم کے امتحانات میں 12186 طلباء نے شرکت جن لڑکیوں کی تعداد 6775 اور لڑکوں کی تعداد 5411 تھی۔

فاضل کے امتحانات میں 5574 طلباء شریک ہوئے جن میں لڑکیوں کی تعداد 2788 اور لڑکوں کی تعداد 2786 تھی۔ ہائی مدرسہ، عالم فاضل تینوں زمرے میں کامیابی کی شرح صد فیصد رہی۔ اس بار بڑی تعداد میں غیر مسلم طلباء نے بھی ہائی مدرسہ کے امتحان میں شرکت کی تھی۔

اس بار کامیاب ہونے والے غیر مسلم طلباء کی تعداد 3215 ہے۔ دوسری جانب اردو میڈیم ہائی مدرسہ کے امتحان میں کامیاب ہونے والے طلباء کی تعداد 1095 ہے۔

مغربی بنگال بورڈ آف مدرسہ ایجوکیشن کے صدر ابو طاہر قمرالدین نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ چونکہ اس بار امتحانات کا انعقاد نہیں کیا گیا تھا اس لیے کوئی میرٹ لسٹ نہیں بنائی گئی ہے۔

ہائی مدرسہ کے امتحان میں پہلے دس میں 35 طلباء جگہ بنانے میں کامیاب ہوۓ ہیں۔ ہائی مدرسہ میں سب سے زیادہ نمبر 800 میں 797 ہے جبکہ عام لے امتحان میں پہلے دس میں 17 طلباء شامل ہیں اور سب سے زیادہ نمبر 896 ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مرشدآباد: مسلم طالبہ کی تاریخی کامیابی، ریاستی سطح پر اول مقام حاصل کیا

فاضل کے امتحانات میں پے دس میں خگہ بنانے میں 10 طلباء شامل ہیں سب سے زیادہ نمبر 574 ہے۔ بورڈ کے صدر نے مدرسہ بورڈ کے نتائج کا اسی طریقے کار کے تحت تیار کیا گیا جس کے تحت ہائر سکنڈری اور مدھیامک بورڈ کے نتائج تیار کئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ مدرسہ بورڈ کی ماہرین کی ایک ٹیم بھی شامل تھی۔

انہوں نے کیا کہ اگر کوئی طالب علم اپنے موجودہ نتائج سے خوش نہ ہو تو وہ بورڈ میں امتحان کے لئے عرضی دے سکتا ہے لیکن امتحان دینے کے بعد جو نتائج آئیں گے اسی کو حتمی نتیجہ سمجھا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details