اردو

urdu

ETV Bharat / city

پرشانت کشور کو 'زیڈ کیٹگری سکیورٹی' دینے کا فیصلہ - ممتا حکومت کا پرشانت کشور کو زیڈ کیٹگری تحفظ دینے کا فیصلہ

ریاست کی حکمراں ترنمول کانگریس کے سیاسی مشیر پرشانت کشور کو زیڈ کیٹگری تحفظ فراہم کرنے کا ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔

ممتا حکومت کا پرشانت کشور کو زیڈ کیٹگری تحفظ دینے کا فیصلہ
ممتا حکومت کا پرشانت کشور کو زیڈ کیٹگری تحفظ دینے کا فیصلہ

By

Published : Feb 17, 2020, 10:56 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 4:16 PM IST


پولیس ذرائع کے مطابق پرشانت کشور پر حملہ کئے جانے کا امکان ہے جس کو دیکھتے ہوئے ان کو زیڈ کیٹگری تحفظ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ریاست کی خفیہ پولیس کے مطابق پرشانت کشور کو خطرہ ہے، ان پر حملہ کیا جا سکتا ہے۔ اس طرح کی اطلاع ملنے کے بعد ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

ممتا حکومت کا پرشانت کشور کو زیڈ کیٹگری تحفظ دینے کا فیصلہ

ترنمول کانگریس کے مطابق پرشانت کشور کی کامیابی سے اپوزیشن خوفزدہ ہیں دوسری جانب جے ڈی یو سے نکالے جانے کے بعد سے یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ پرشانت کشور ترنمول کانگریس میں شامل ہو سکتے ہیں ۔

ان قیاس آرائیوں کو پارٹی کے جنرل سیکریٹری پارتھو چٹرجی نے مزید تقویت بخشی ہے ان سے جب پوچھا گیا کیا پرشانت کشور ترنمول کانگریس میں شامل ہو سکتے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ اس کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔


پرشانت کشور نے لائحہ عمل کے تحت دہلی میں عاپ اور2014 میں بی جے پی کو کامیابی ملی تھی 2021 میں ریاستی اسمبلی الیکشن کے لئے ترنمول کانگریس نے پرشانت کشور کو اپنا سیاسی مشیر مقرر کیا ہے اور الیکشن میں پارٹی کے لائحہ عمل بھی وہی تیار کریں گے جس کے بنا پر ان کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے ممتا حکومت نے پرشانت کشور کو زیڈ کیٹگری تحفظ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 4:16 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details