اردو

urdu

By

Published : Dec 22, 2021, 8:18 PM IST

Updated : Dec 22, 2021, 10:33 PM IST

ETV Bharat / city

WB Board Of Primary Education Admits Error: مغربی بنگال پرائمری بورڈ کا ٹیٹ کی انٹرویو لسٹ میں غلطی کا اعتراف

مغربی بنگال کے پرائمری اسکولز WB Primary Schools میں اساتذہ کی تقرری کے لئے ہوئے ٹیٹ کے امتحان کے نتائج کے بنا پر انٹرویو کے لئے تیار کی گئی امیدواروں کی فہرست میں غلطی کا کلکتہ ہائی کورٹ میں پرائمری بورڈ نے اپنی غلطی اعتراف WB Board Of Primary Education Admits Error کرتے ہوئے کہا ہے کہ فہرست تیار کرنے میں غلطی ہوئی ہے۔ 20 دسمبر بورڈ نے انٹرویو کے لئے امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی جس کو کلکتہ ہائی کورٹ میں چلینج کیا گیا تھا۔

primary board accept his fault in interview list:2014 پرائمری ٹیٹ کے انٹرویو لسٹ میں غلطی کا پرائمری بورڈ کا عدالت میں اقرار
primary board accept his fault in interview list:2014 پرائمری ٹیٹ کے انٹرویو لسٹ میں غلطی کا پرائمری بورڈ کا عدالت میں اقرار

مغربی بنگال کے مختلف پرائمری اسکولوں WB Primary Schoolsمیں اساتذہ تقرری کے لئے سال 2014 میں ٹیٹ امتحانات کرائے گئے۔ گزشتہ 20 دسمبر کو مغربی بنگال پرائمری ایجوکیشن بورڈ نے اس سلسلے میں انٹرویو کے لئے 738 امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی۔ ایک دن بعد بورڈ کی اس میرٹ لسٹ کو چلینج کرتے ہوئے کلکتہ ہائی کورٹ میں معاملہ دائر کیا گیا تھا۔

2014 میں ہوئے ٹیٹ امتحان کے سوالنامے میں کئی غلطی کو لیکر بھی تنازعہ ہوا تھا جس کی وجہ سے کئی امیدوار ناکام ہوگئے تھے۔جس کے خلاف کئی امیدواروں نے کلکتہ ہائی کورٹ میں معاملہ دائر کیا تھا۔

اس معاملے میں کلکتہ ہائی کورٹ کی ہدایت پر انٹرویو کے لئے 738 امیدواروں کی فہرست 20 دسمبر کو بورڈ نے جاری کی تھی۔لیکن اس بار بھی امیدواروں کی فہرست میں بھول ہوئی ہے۔جس پر عدالت نے بورڈ سے سوال کیا کہ جن کا نام فہرست میں شامل نہیں ہے ان کا کیا ہوگا۔عدالت نے اس سلسلے میں بورڈ کو ہدایت دی ہے کہ وہ جمعرات کو عدالت بتانا ہوگا۔
کچھ دن قبل ہی پرائمری اساتذہ کی تقرری میں ہوئی مبینہ بدعنوانیوں کو لیکر پرائمری ایجوکیشن بورڈ کے صدر مانک بھٹاچاریہ پر سوال اٹھائے گئے تھے۔2014 میں ہوئے ٹیٹ کے امتحان میں سوال نامے میں غلطی کو لیکر کلکتہ ہائی کورٹ میں معاملے کی سماعت کے دوران 2018 میں کلکتہ ہائی کورٹ نے ہدایت دی تھی کہ جن امیدواروں نے غلط سوالوں کے جواب دیئے تھے ان کو پھر سے نمبر دیئے جائے۔

لیکن بورڈ نے ایسا نہیں کیا۔جس کو عدالت کی خلاف ورزی سمجھا گیا اس کے خلاف عدالت میں معاملہ دوبارہ دائر کیا گیا۔عدالت نے بورڈ کے صدر کو جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

10 ستمبر کو مانک بھٹاچاریہ کو عدالت میں حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی مانک بھٹاچاریہ عدالت میں حاضر ہوئے۔اس کے بعد پی 14 ستمبر کو 467 امیدواروں کو اسناد کی جانچ کے لئے بلایا گیا۔

Last Updated : Dec 22, 2021, 10:33 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details