اردو

urdu

ETV Bharat / city

جنوبی 24 پرگنہ: گوسابا کے لیے واٹر ایمبولینس خدمات شروع

رکن اسمبلی شوکت ملا نے کہا کہ جزیرہ نما گوسابا کے مریضوں کو صحیح وقت پر ہسپتالوں تک پہنچانے کے لیے واٹر ایمبولینس اہم ہے۔ اس سے سینکڑوں غریب عوام راحت ملے گی۔

water ambulance
water ambulance

By

Published : Sep 8, 2021, 12:51 PM IST

مغربی بنگال کے خلیج بنگال سے متصل ضلع جنوبی 24 پرگنہ کی بیشتر آبادی جزائر پر آباد ہے۔ ان آبادی والے علاقوں تک پہنچنے کے لیے کشتی یا اسٹیمر کی مدد لی جاتی ہے۔

جنوبی 24 پرگنہ کے جزیرہ نما علاقہ گوسابا کے باشندوں کے لیے رکن اسمبلی بنکم کمار ہاجرہ اور شوکت ملا نے واٹر ایمبولینس خدمات شروع کیں۔

کیننگ جنوب سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی رکن شوکت ملا نے کہا کہ جزیرہ نما گوسابا کے مریضوں کو صحیح وقت پر ہسپتالوں تک پہنچانے کے لیے واٹر ایمبولینس اہم ہے۔

رکن اسمبلی شوکت ملا نے کہا کہ واٹر ایمبولینس کی خدمات شروع ہونے سے گوسابا میں رہنے والے سینکڑوں غریب عوام کو بڑی راحت ملے گی، اب وہ آسانی سے ہسپتالوں تک پہنچ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے گوسابا کے مریضوں کو ہسپتالوں تک پہنچانے میں بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن اب اس دشواری کو کچھ حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔


رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ گوسابا میں گرامین اور بلاک ہیلتھ مراکز موجود ہے لیکن مریضوں کی حالت زیادہ بگڑ جاتی ہے تبھی کیننگ کے ہسپتالوں میں لایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:''مغربی بنگال حکومت عام لوگوں کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے''


واضح رہے کہ جنوبی 24 پرگنہ کے کیننگ، گوسابا، کاکدیپ، پاتھر پرتیما، سندربن بلاک سمیت متعدد علاقے چھوٹے چھوٹے جزائر پر مشتمل ہیں جہاں کثیر تعداد میں لوگ آباد ہیں۔

ان علاقوں میں سال میں دو سے تین بار بھیانک طوفان آتا ہے جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوتی ہے اور ہزاروں لوگ بے گھر ہو جاتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details