اردو

urdu

ETV Bharat / city

ترنمول کانگریس اور بی جے پی کی لفظی جنگ سے عوام میں دہشت - موت کا بدلہ لینے کے لیے پوری طرح سے تیار

ترنمول کانگریس ضلع صدر انوبراتا منڈل اور بی جے پی کے رہنماؤں کے درمیان جاری لفظی جنگ نے بیربھوم ضلع کے لوگوں میں خوف کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔

wars-of-words-between-tmc-and-bjp-in-west-bengal
wars-of-words-between-tmc-and-bjp-in-west-bengal

By

Published : Jan 27, 2021, 9:36 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کی تاریخ قریب آتے ہی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان لفظی جنگ میں شدت آتی جارہی ہے۔

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے رہنماؤں کے درمیان جاری لفظی جنگ اور متنازع بیان بازی تمام حدیں پار کر چکی ہے۔


مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع ترنمول کانگریس صدر انوبراتا منڈل اور بی جے پی کے رہنماؤں کے درمیان جاری لفظی جنگ نے لوگوں کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی انوبراتا منڈل نے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ' منگل کوٹ میں ترنمول کے رہنما محمد علی کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔ اس کا انہیں بے حد افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ساتھی کی موت کا بدلہ لینے کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں۔ ہماری خاموشی کو کمزوری سمجھنے کی ہرگز غلطی نہ کریں۔ اس کا نتیجہ بہت ہی برا ہو گا۔'

انوبراتا منڈل کا کہنا ہے کہ اسمبلی انتخابات میں بہت ہی بھیانک کھیل ہوگا جس میں طاقتور کو جیت ملے گی اور بی جے پی خود بخود باہر چلی جائے گی۔


دوسری طرف شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور سے بی جے پی کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے کہا کہ انوبراتا منڈل کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دس دنوں کے بعد مغربی بنگال میں بہت کچھ بدلنے والا ہے۔ اس کے ساتھ ترنمول کانگریس اور انوبراتا منڈل بھی بدل جائیں گے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details