مغربی بنگال کے پانچ اضلاع کی 44 سیٹوں پر ہفتے کے روز چوتھے مرحلے کے تحت جاری ووٹنگ کے دوران پہلی بار کوچ وہار کے سیتل کوچی میں ووٹ ڈالنے کے لئے لائن میں کھڑے ووٹر کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔
مقتول کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ ترنمول کانگریس کے غنڈوں نے حملہ کر کے اس کا قتل کردیا۔ جب وہ سیتل کوچی اسمبلی سیٹ کے ایک پولنگ پوتھ پر ووٹ ڈالنے کے لئے لائن میں کھڑا تھا۔