ریاست مدھیہ پردیش (Vaccination Campaing in MP) میں کورونا وبا کا اثر کم ہونے کے بعد ریاست کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کورونا کی تمام پابندیوں کو ختم کردیا ہے۔
جس کے بعد پوری ریاست میں ویکسینیشن پر زور دیتے ہوئے 25 دسمبر تک پوری ریاست میں ویکسینیشن مکمل کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔
در اصل ریاست میں اب تک پہلا اور دوسرا ڈوز ملاکر 8 کروڑ ڈوز مکمل کرلیے گئے ہیں۔ لیکن صوبے میں کئی لوگ ایسے باقی ہے جنہوں نے ابھی تک پہلا ڈوز لگانے کے بعد دوسرا ڈوز ابھی تک نہیں لگایا ہے۔اور اس وقت حکومت سب سے زیادہ ان ہی لوگوں پر توجہ دے رہی ہے اس لئے حکومت لگاتار دوسرا ڈوز لگوانے کے لئے ویکسینیشن مہم چلا رہی ہے۔