متحدہ محاذ کے رہنما بمان بوس نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این آر سی کے لیے صرف بی جے پی ہی نہیں ممتا بنرجی بھی برابر کی شریک ہے۔ اگر متحدہ محاذ کی حکومت بنتی ہے تو بنگال میں این آر سی کو ہم روکیں گے۔'
متحدہ محاذ کی عوام سے بی جے پی اور ترنمول کانگریس کو ووٹ نہ دینے کی اپیل
بایاں محاذ کانگریس اور انڈین سیکولر فرنٹ کے متحدہ محاذ نے مشترکہ طور پر آج بنگال کے عوام سے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی اور ترنمول کانگریس کو ووٹ نہ دینے کی اپیل کی ہے۔
دوسری جانب انہوں نے ریاستی حکومت کے متعلق کہا کہ ریاستی قرض میں ڈوب چکا ہے۔ آمدنی کے مقابلے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔ ریاست کی حالت بگڑتی جا رہی ہے۔ ان حالات میں ریاست میں بی جے پی کو روکنا اور اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس کو شکست دینا نا گزیر یو گیا ہے۔ اس بار اسمبلی انتخابات میں جمہوری قوتوں اور سیکولر جماعتوں کا جیتنا بہت ضروری ہے جو صحیح متبادل کے طور پر سامنے رہے ہیں۔ متحدہ محاذ ہی سب سے اہل متبادل ہے جس میں بایاں محاذ کانگریس اور انڈین سیکولر فرنٹ شامل ہیں۔
بمان بوس نے این آر سی کے سلسلے میں ممتا بنرجی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ این آر سی کو روکنے کی بات ممتا بنرجی کرتی ہیں جبکہ سب سے پہلے این آر سی کا مطالبہ ممتا بنرجی نے ہی کیا اور اس معاملے کو اٹھایا تھا اور اب این آر سی کو روکنے کے لیے ان سے ہمیں نصیحت سننے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔