سوگت رائے نے ممتا بنرجی کے بھتیجے اور ممبر پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں دلیپ گھوش سے زیادہ ابھیشیک بنرجی کا تجربہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈران ابھیشیک بنرجی کا نام لئے بغیر اشاروں میں تنقید کرتے ہیں اور جھوٹے الزامات لگارہے ہیں ۔کیوںکہ انہیں معلوم ہے کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں اور اگرنام لے کر الزامات لگائے تووہ پھنس سکتے ہیں ۔
سوگت رائے نے کہا کہ بنگال میں لا اینڈ آرڈر کی صورت حال بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں سے کہیں بہتر ہے ۔اترپردیش میں ہر دن عصمت دری کی خبر یں آتی رہتی ہیں ، بہار میں کھلے عام فائرنگ ہورہی ہے اور مدھیہ پردیش میں ہم سب نے دیکھ لیا ہے کہ کس طریقے سے غنڈہ گردی کی جارہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ صرف بھرم پھیلانے کےلئے انتخابات سے قبل مرکزی فورسیس کی تعیناتی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔جب کہ یہ جانتے ہیں کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے سے قبل ریاستی حکومت کی مرضی کے بغیر مرکزی فورسیس کی تعیناتی نہیں ہوسکتی ہے ۔