اردو

urdu

ETV Bharat / city

بھانگوڑ سے انڈین سیکولر فرنٹ کے دو اعلیٰ رہنما گرفتار - سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپ

جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ تھانہ کے تحت شیام پور علاقے سے پولیس نے انڈین سیکولر فرنٹ کے دو اعلیٰ رہنماؤں کو گرفتار کرلیا۔

Two top leaders of Indian Secular Front arrested from Bhangar
بھانگوڑ سے انڈین سیکولر فرنٹ کے دو اعلیٰ رہنما گرفتار

By

Published : Jun 1, 2021, 6:35 PM IST

مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ اسمبلی حلقے میں انڈین سیکولر فرنٹ کے نوشاد صدیقی کے ہاتھوں ترنمول کانگریس کے امیدوار کی شکست کے بعد ہی سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان خونی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مسلم اکثریتی اسمبلی حلقے میں گزشتہ دو مئی کو اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج کے بعد سے ہی ترنمول کانگریس اور انڈین سیکولر فرنٹ کے درمیان کشیدگی پائی جا رہی ہے۔

اسی درمیان جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ تھانہ کے تحت شیام پور علاقے سے پولیس نے انڈین سیکولر فرنٹ کے دو اعلیٰ رہنماؤں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے کہا کہ گرفتار آفراد کی شناخت شریف ملا اور منٹو شیخ کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں سیاسی جماعت انڈین سیکولر فرنٹ کے سرگرم رہنما ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ شریف ملا اور منٹو شیخ کو اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد سے ہی پولیس کو متعدد معاملات میں تلاش تھی۔

انڈین سیکولر فرنٹ کے رہنماؤں پر اسمبلی انتخابات 2021 کے دوران ترنمول کانگریس کے حامیوں کو درانے دھمکانے، لوٹ مار اور ناکہ بندی کرنے الزامات ہیں۔

دوسری طرف شریف ملا بھانگوڑ بلاک 1 کے جنرل سیکرٹری جبکہ منٹو شیخ صدر ہے۔ ترنمول کانگریس پر انڈین سیکولر فرنٹ کے نوشاد صدیقی کی جیت میں اہم رول بتایا جاتا ہے۔

گرفتار ہونے کے بعد بھانگوڑ تھانے کے سامنے آئی ایس ایف کے رہنما شریف ملا کا کہنا ہے کہ سیاسی انتقام کے تحت انہیں گرفتار کرایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں بھی ایک عام سیاسی رہنماؤں کی طرح ہوں لیکن مجھے انڈین سیکولر فرنٹ کی حمایت کرنے کی سزا دی گئی ہے۔

دوسری طرف ترنمول کانگریس کے رہنما خضر احمد کا کہنا ہے کہ شریف ملا اور منٹو شیخ کو ان کی کرتوت کی سزا ملی ہے۔ ترنمول کانگریس کا معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details